Thursday, March 28, 2024

بی بی سی پر موسم کا حال بتانے والی ریہام کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی

بی بی سی پر موسم کا حال بتانے والی ریہام کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی
October 31, 2015
لاہور(92نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں موسم کا حال بتانے والی ریہام  کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ،وہ  اب کپتان کی اہلیہ نہیں رہیں ، عمران خان سے شادی انہیں شہرت کی بلندیوں پر  لے گئی۔ تفصیلات کےمطابق ریہام  تین اپریل انیس سو تہتر کو لیبیا میں پید اہوئیں ،ان کے اہل  خانہ  اسی کی دہائی میں لیبیا سے برطانیہ منتقل ہو گئے۔ ریہا م کی پہلی شادی ان کے کزن ڈاکٹر اعجاز رحمان سے  ، ان کے تین بچے ہیں  تاہم یہ شادی  ناکام رہی ۔ ریہام خان نے دو ہزار سات میں لیگل ٹی وی میں بطور اینکر کام شروع کیا ، دو ہزار آٹھ میں انہوں نے سن شائن ریڈیو جوائن کر لیا  دو ہزار آٹھ کے آخر میں  ان کے جرنلزم کیئرئیرمیں نیا موڑ آیا جب انہیں بی بی سی میں بطور اینکر پرسن کام مل گیا موسم کا احوال بتاتے ان کو سوشل میڈیا  پر بھی خاصی پذیرائی ملی  دو ہزار تیرہ میں انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور نجی ٹی وی میں کام شروع کیا۔ چھ جنوری دو ہزار پندرہ  کو عمران خان نے ریہام سے شادی کی تصدیق کر  دی  جس کےبعد ریہام  شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں ۔ ریہام 29اکتوبر کو بیٹیاں لے کر لندن روانہ ہو گئیں  جبکہ ترجمان تحریک انصاف نے طلاق کے معاملے کی تصدیق کر دی ہے۔