Wednesday, April 24, 2024

بی بی سی رپورٹ : برطانیہ سے الطاف حسین کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کرنے کا امکان

بی بی سی رپورٹ : برطانیہ سے الطاف حسین کی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کرنے کا امکان
June 25, 2015
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیلئے آج وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہو گا۔ حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی ایم کیو ایم کے حوالے سے رپورٹ شائع ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے صورتحال پر غور کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ بھی متوقع ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ برطانیہ سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے وزیر داخلہ پہلے بھی اشارہ دے چکے ہیں۔ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے بی بی سی کی رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی رینجرز اور ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کروائی جائیں گی جبکہ خفیہ ادارے بھارت سے معاونت اور تربیت حاصل کرنے کے الزامات کی الگ سے تحقیقات کریں گے۔