Friday, March 29, 2024

بی بی سی الزامات کی تحقیقات ہونگی لیکن محض الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا: عابد شیرعلی

بی بی سی الزامات کی تحقیقات ہونگی لیکن محض الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا: عابد شیرعلی
June 27, 2015
فیصل آباد (92نیوز) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ملکی حالات گھمبیر ہیں۔ الزامات سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا۔ چودھری نثار نے ایم کیو ایم کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ بی بی سی کے الزامات کی تحقیقات ہونگی لیکن محض الزامات سے کسی کو مجرم قرار نہیں دے سکتے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بجلی کا بیڑا غرق کیا۔ اب احتجاج میں بھی سب سے آگے ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، دہشت گردوں کے ساتھ سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ عابد شیر علی نے واضح کیا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں بجلی نہیں دی جائے گی۔