Monday, May 20, 2024

بی اے پی کے جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب

بی اے پی کے جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب
October 30, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے۔

بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے بعد اسپیکر اسمبلی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر ممبر جان محمد جمالی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

جان محمد جمالی کے لئے پانچ اراکین اسمبلی کی جانب سے تائید و تجویز کی گئی جس میں باپ پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی، سلیم احمد کھوسہ، محمد خان لہڑی اور بشری رند جبکہ پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری شامل تھے۔

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق جان جمالی کے مقابل کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے پر اسمبلی میں رائے شماری نہیں ہو گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق بلوچستان کی نئی حکومت سازی کی تکمیل میں اب اگلا مرحلہ کابینہ کی تشکیل ہے جن کے ناموں کا اعلان بھی آئندہ 3 روز میں متوقع ہے۔