Monday, September 16, 2024

بی اے پی ،ایم ایم اے بلوچستان میں حکومت بنانے کی دوڑ میں شامل

بی اے پی ،ایم ایم اے بلوچستان میں حکومت بنانے کی دوڑ میں شامل
July 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی نے صوبے میں حکومت بنانے کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دینے کا وعدہ کر لیا جبکہ بی این پی مینگل اور ایم ایم اے بھی حکومت بنانے کے خواہشمند ہے۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ صوبے کے عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنے والی بلوچستان عوامی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کر کے صوبے میں مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی اے پی کی جانب سے ہزار ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 اور اے این پی کے 3 ارکان اسمبلی کو حکومت بنانے کے لئے رضامند کر لیا جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبائی اسمبلی میں 23 ارکان کی حمایت حاصل ہو جائے گئی۔  ادھر بی اے پی کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے۔ بلوچستان کے عوام کا مینڈنٹ حاصل کرنے والی بی اے پی کے ساتھ ساتھ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور متحدہ مجلس عمل بھی صوبے میں حکومت بنانے کی خواہشمند ہے تاہم دیکھنا ہو گا کہ پسماندہ صوبہ بلوچستان کی حکمرانی کے کس کے حصے میں آتی ہے۔