Wednesday, April 24, 2024

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات
October 27, 2020
لاہور (92 نیوز) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے جلسوں کو کامیاب قرار دیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ڈی ایم کو آگے بڑھانے کے معاملات زیر بحث آئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا علم تھامے رکھا۔ پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکہ افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے ، یہ دھماکا حکومت کی ناکامی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور بی این پی مینگل حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہیں۔ جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور سخت حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔