Thursday, May 9, 2024

بی این پی رہنماء منظور بلوچ کورونا کے باعث جاں بحق

بی این پی رہنماء منظور بلوچ کورونا کے باعث جاں بحق
June 7, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ بی این پی کے مطابق منظور بلوچ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، منظور بلوچ کی نماز جنازہ آبائی قبرستان مستونگ میں ادا کی جائے گی۔ صوبائی وزیر محمد انور اور ایم این اے عثمان ترکئی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے۔ ادھر پشاور کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے مزید دو ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، اسپتال کے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 31 ہوگئی۔