Thursday, March 28, 2024

بی ایل اے کے سوشل نیٹ ورک چلانیوالے فراری کمانڈرنے ہتھیارڈال دیئے

بی ایل اے کے سوشل نیٹ ورک چلانیوالے فراری کمانڈرنے ہتھیارڈال دیئے
January 9, 2017

 کوئٹہ(92نیوز)کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سوشل نیٹ ورک چلانے والے اہم کمانڈ بلخ شیر بادینی نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ  بہکاوے میں آ کر ملک دشمن عناصر کے لئے کام کرنے والے معصوم لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ اور ایف سی کے سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر خالد بیگ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور خوش خبری سنائی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے  کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والے اہم کمانڈر بلخ شیر بادینی  نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا ہے ۔بلخ شیر بادینی کا کہنا تھا کہ تین سال نوشکی میں  تنظیم کے کمانڈر رہا جبکہ گزشتہ دو سال  سے  بیرون ملک بیٹھ کر تنظیم کے لئے سوشل میڈیا نیٹ ورک چلا رہاتھا۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلخ شیر بادینی اور ان کے خاندان کی سکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری  فرنٹئیر کور بلوچستان نے لے  لی ہے جبکہ  کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مزید فراری اپنے نام نہاد لیڈروں کی پیروی چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں جو کہ حکومت کی کامیابی اور ملک دشمن عناصر کی  ناکامی ہے ۔