Friday, April 19, 2024

بی ایل اے بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ، ڈاکٹر جمعہ خان مری

بی ایل اے بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے ، ڈاکٹر جمعہ خان مری
July 1, 2020
 ماسکو (92 نیوز) اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا بی ایل اے بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے چئیرمین ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کی سخت مذمت کی۔ ماسکو میں نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر جمعہ نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ’’را‘‘ملوث ہے ۔ بیرون ملک مقیم کچھ نام نہاد بلوچ لیڈر’’ را ‘‘کی فنڈنگ سے معصوم بلوچوں کو ورغلا رہے ہیں۔بھارت لداخ میں چائینہ سے منہ کی کھا کے پاکستان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بلوچستان کے تمام قبائل اس دہشتگرد حملے کی مزمت کرتے ہیں اور اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ۔ ڈاکٹر جمعہ خان مری کا کہنا تھا ہمارے سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنایا۔ ہمیں اس پر فخر ہے ۔ مودی سرکار اپنی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہو چکی ہے۔