Sunday, May 12, 2024

بی ایس ایف کے فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی ، آئی ایس پی آر

بی ایس ایف کے فوجی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے کر دی ، آئی ایس پی آر
October 1, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے بی ایس ایف کے فوجی کی لاش بھارت کے سپرد کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کا سب انسپکٹر پری توش منڈل نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکار کی لاش مقبوضہ کشمیر سے بہتی ہوئی پاکستان پہنچی تھی۔ بھارتی بارڈر فورسز نے پاکستان رینجرز کو لاش ڈھونڈنے کی درخواست کی۔ بھارتی سپاہی کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی پاکستانی حدود میں پہنچ گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز نے سرچ آپریشن کے بعد لاش تلاش کر کے سپرد کر دی۔ لاش فوجی قواعد کے مطابق بی ایس ایف کے حوالے کی گئی۔