Thursday, April 25, 2024

بی آر ٹی کی تکمیل کی ایک اور ڈیڈ لائن دیدی گئی

بی آر ٹی کی تکمیل کی ایک اور ڈیڈ لائن دیدی گئی
March 7, 2020
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں جدید سفری سہولت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی تکمیل کی ایک اور ڈیڈلائن آگئی ، مشیراطلاعت اجمل وزیر کہتے ہیں کہ پشاور کے شہریوں کو جون تک بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے سرپرائز دیں گے ،  اس سے قبل اس وقت کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بی آرٹی کی تکمیل کی پہلے مارچ اور پھر اپریل کی ڈیڈلائن دے چکے۔ پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی تاریخ پر تاریخ  عوام کا  مقدر بن گئی، ہرماہ بی آر ٹی کی تکمیل کی نئی تاریخ سامنے آجاتی ہے ، محکمہ اطلاعات کا چارج سنبھالنے والے مشیر وزیراعلٰی اجمل وزیر نے بھی بی آر ٹی کی تکمیل کی نئی ڈیڈ لائن دے ڈالی۔ اکتوبر 2017 میں چھ ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کے وعدے کے ساتھ شروع ہونے والا بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل اڑھائی سال بعد بھی آئے روز نئی تاریخ کی محتاج ہے۔ رواں سال اور رواں ماہ   اس وقت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بی آر ٹی منصوبہ مارچ اور پھر اپریل میں مکمل ہونے کی ڈیڈلائن دے چکے۔ اس سے قبل بی آرٹی منصوبے کے کنٹریکٹر نے بھی منصوبہ مارچ 2020 تک مکمل کرنے کی مہلت مانگی تھی، مارچ کا پہلا ہفتہ گزر گیا  لیکن کنٹریکٹر منصوبہ مکمل نہ کرسکا۔