Thursday, May 9, 2024

بی آرٹی منصوبہ 3 سال سے التوا کا شکار

بی آرٹی منصوبہ 3 سال سے التوا کا شکار
October 15, 2019
کراچی(92 نیوز) پاکستان کا مختصر ترین بی آرٹی منصوبہ 3 سال سے التوا کا شکار ہے، سندھ حکومت ایدھی اورنج لائن کے 4 کلومیٹر ٹریک کی تعمیر مکمل نہ کرسکی، لاگت 634ملین سے بڑھ 800 ملین سے تجاوز کر گئی۔ کراچی میں چار کلومیٹر کا بی آرٹی منصوبہ سندھ حکومت کے لیے چیلنج بن گیا، ایدھی اورنج لائن بس منصوبہ 3 سال بعد بھی نامکمل ہے۔ جون 2016 میں اورنگی تابورڈ آفس ایدھی اورنج لائن بی آرٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، ایک سال میں ٹریک کی تعمیر مکمل ہونا تھی۔ مختصرترین 4 کلومیٹر ایدھی اورنج بی آرٹی لائن کے ٹریک کا تعمیراتی کام مکمل ہوا نہ اسٹیشنز کی تعمیر شروع ہوسکی۔ لاگت بھی 634 ملین روپے سے بڑھ کر 800 ملین روپے سے تجاوز کر گئی سندھ حکومت نے ایدھی اورنج لائن بس منصوبے کی تکمیل کے لیے کئی تاریخیں دیں مگر سب بے سود ثابت ہوئیں۔ ایدھی اورنج لائن بی آرٹی سے منسلک بس ڈپو کی تعمیر بھی ادھوری ہے اورنج لائن بی آرٹی کے لیے بسوں کی خریداری کا کانٹریکٹ بھی تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سنگین مسائل سے دوچار کراچی میں سندھ حکومت 11 سال کے دوران کوئی منصوبہ بھی شروع کرسکی۔