Friday, March 29, 2024

بی آر ٹی کی تکمیل کیلئے پھر مہلت طلب کر لی گئی ‏

بی آر ٹی کی تکمیل کیلئے پھر مہلت طلب کر لی گئی ‏
November 23, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاورمیں جدید سفری سہولت کے میگاپراجیکٹ بی آر ٹی کی دسمبر میں بھی تکمیل کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ، کنٹریکٹر نے مارچ تک کام مکمل کرنے کا وقت مانگ لیا۔ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معاہدے میں منصوبے کی مدت تکمیل  جون 2021 ہونے کا انکشاف کردیا  ۔ پشاور کے شہری دل تھام لیں ، جدید سفری سہولت کا میگا پراجیکٹ چھٹی ڈیڈلائن دسمبر میں مکمل ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ، ذرائع کے مطابق منصوبے کے کنٹریکٹر نے مارچ 2020 تک کام مکمل کرنے کی مہلت مانگ لی۔ منصوبے پر کام بھی تاحال جاری ہے۔ بی آر ٹی کے 30 اسٹیشنوں پرکام مکمل نہیں ہوسکا ، 16 اسٹیشنز پر دسمبر کے آخرمیں کام مکمل ہوگا ،  امن چوک سے حیات آباد ریچ تھری کے چودہ بس اسٹیشنزپر پچاسی فیصد کام ہوسکا ہے جبکہ حیات آباد بس ڈپو پر بھی تاحال دس فیصد کام نہیں ہوسکا۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل محمد عزیرنے رابطہ کرنے پربتایاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قرضے کےمعاہدے کے تحت منصوبہ جون 2021 میں مکمل ہونا ہے۔