Friday, April 26, 2024

بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر ، محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان لفظی جنگ

بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیر ، محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان لفظی جنگ
April 9, 2019

 پشاور (92 نیوز) پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کی تکمیل میں تاخیرپر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو ہٹائے جانے کے معاملے پر وزیراعلٰی محمود خان اور وزیربلدیات شہرام ترکئی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی۔

 پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کی تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں نے جب وزیر بلدیات کی ناراضگی کا ذکرچھیڑا تو وزیراعلٰی نے صاف صاف کہہ دیا۔ کوئی خفا ہو خوش میں وہی کروں گا جو عمران خان کہیں گے۔ وزیراعلٰی نے بی آر ٹی کی تکمیل کی ساری ذمہ داری ڈی جی ، پی ڈی اے پر عائد کر دی۔

 تقریب سے خطاب میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ آرام سے نہیں بیٹھنا، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔