Saturday, April 20, 2024

بی آر ٹی پشاور منصوبے میں ایک اور خامی کی نشاندہی

بی آر ٹی پشاور منصوبے میں ایک اور خامی  کی نشاندہی
May 13, 2019
پشاور ( 92 نیوز) بی آر ٹی پشاور منصوبے میں ایک اور خامی  کی نشاندہی ہو گئی،  سنہری مسجد اسٹاپ کے قریب واقع  ٹریک کا موڑ انتہائی تنگ رکھا گیا ہے جس کے باعث اٹھارہ میٹر طویل بس مڑ ہی نہیں سکتی ہے ، چنانچہ اب اسے توڑ کر ٹریک کو کشادہ کیا جائے گا۔ بی آر ٹی پشاور منصوبہ ابھی مکمل نہیں ہوا کہ اس میں نئی خامیاں منظر عام پر آنے لگیں، سنہری مسجد  روڈ پر بی آرٹی ٹریک بسوں کے مڑنے کے لئے  تنگ پڑ گئی۔

پشاور،بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے گودام سے چوری ہونیوالا سریابازیاب

انجیئنرز کو ٹریک بناتے وقت احساس نہیں ہوا تاہم حفاظتی دیوار بنانے کے بعد معلوم ہوا کہ 18 میٹر لمبی بسوں کے مڑنے کے لئے یہ ٹریک ناکافی ہے۔ اس موڑ پر ٹریک کو کشادہ کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، دو اضافی ستون کھڑے کر دیے گئے ہیں جبکہ اب ٹریک کو توڑ کر اسے کشادہ کیا جائے گا۔ بی آر ٹی کی تعمیر میں ایسے نقائص کوئی نئی بات نہیں، ڈیڑھ ماہ قبل تہکال میں جنگلہ توڑ کر سڑک کو کشادہ کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی اور اب ایک بار یہاں ٹریک توڑ کر اسے کشادہ کیا جائے گا، اس غفلت پر نہ تو کسی انجینئر کے خلاف کوئی کارروائی ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی محکمے سے اس کی باز پرس کی گئی۔