Thursday, April 18, 2024

بی آر ٹی پشاور منصوبہ میں ریچ ون میں فردوس کے مقام پر نکاسی آب کا نظام ہی نہیں

بی آر ٹی پشاور منصوبہ میں ریچ ون میں فردوس کے مقام پر نکاسی آب کا نظام ہی نہیں
April 3, 2020
 پشاور (92 نیوز) بی آر ٹی پشاور منصوبہ میں انجینئرز کی بڑی غفلت سامنے آگئی۔ ریچ ون میں فردوس کے مقام پر نکاسی آب کا نظام ہی نہیں۔ دوبارہ توڑ پھوڑ شروع کر دی گئی۔ پشاور کے شہریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا منصوبہ بی آر ٹی تکمیل کے قریب پہنچ کر بھی عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کےلئے درد سر بن گیا ہے۔ بی آر ٹی کے ریچ ون میں فردوس کے مقام پر ایک اور نقص سامنے آگیا۔ ریچ ون مکمل ہونے کے بعد انجنیئرز پر انکشاف ہوا کہ یہاں تو نکاسی آب کا کوئی نظام ہی نہیں جس پر منصوبے کی نئی بنائی گئی سڑک کھود دی گئی۔ بی آر ٹی منصوبے میں نقص سامنے آنے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے قبل بھی وقفے وقفے سے منصوبے میں نقائص سامنے آنے پر توڑپھوڑ ہوتی رہی۔ فردوس کے مقام پر نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کا نقص سامنے آنا اگرچہ نئی بات نہیں لیکن عین منصوبے کی تکمیل کے آخری مرحلے پر توڑپھوڑ ، جون تک منصوبہ مکمل ہونے کے صوبائی حکومت کے دعوٰی کو مشکوک بنا رہا ہے۔