Wednesday, May 8, 2024

بی آر ٹی ٹکٹنگ نظام میں خامیاں ، لاکھوں کا نقصان ہونے لگا

بی آر ٹی  ٹکٹنگ نظام میں خامیاں ، لاکھوں کا نقصان ہونے لگا
August 26, 2020

پشاور ( 92 نیوز)پشاور کا جدید سفری سہولت کا منصوبہ بی آر ٹی ٹکٹنگ نظام میں خامیوں کے باعث آغاز سے ہی لاکھوں کا نقصان اٹھانے لگا ،  ایک ہی اسٹیشن پر انٹری اور ایگزٹ کرنے پر کارڈ سے کٹوتی نہیں ہوتی۔ لوڈشیڈنگ سے پریشان نواحی علاقوں کے منچلے دن بھر ایئرکنڈیشنڈ بسوں اور مفت وائی فائی کی سہولت کا مزہ لینے لگے۔

ٹکٹنگ سسٹم میں خامیاں  ، میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کو ابتدا سےہی روزانہ لاکھوں روپے روپے کا نقصان ہونے لگا ہے،بی آر ٹی میں سفر کرنے والا کوئی بھی مسافر اگر ایک اسٹیشن سے انٹری یا ایگزٹ کرتا ہے تو اس کے کارڈ سے کوئی کٹوتی نہیں ہوتی،اگر مسافر ٹکٹ لے کر سوار ہوتا ہےاس ایک ٹکٹ پروہ دن بھر بسیں بدل بدل کرسفر کرتاہے،لیکن ٹکٹ ایکسپائر نہیں ہوتا۔

اپ ٹاؤن اور ڈاؤن ٹاؤن جانے والوں کےلئے اسٹیشن سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے۔ ٹکٹنگ نظام کی اس خامی سے نواحی علاقوں کے نوجوان خوب استفادہ کررہے ہیں، دن بھر ایئرکنڈیشنر اور مفت وائی فائی کے مزے لے رہے ہیں۔

ٹرانز پشاور کے ترجمان عالمگیر بنگش نے 92 نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایسی کوئی خامی موجود ہوئی تو آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ خامی دور کی جاسکے۔