Friday, April 19, 2024

بی آر ٹی منصوبہ صوبائی حکومت کیلئے درد سر بن گیا

بی آر ٹی منصوبہ صوبائی حکومت کیلئے درد سر بن گیا
December 2, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں جدید سفری سہولیات کا منصوبہ بی آر ٹی صوبائی حکومت کیلئے درد سر بن گیا  ، پشاور میں جدید سفری سہولت کے منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل کی بھی تاریخ پے تاریخ دی جا رہی ہے۔ بی آر ٹی  کی تکمیل کے لئے 20 اپریل 2018 کے بعد 20 مئی، 30 جون اور پھر 31 دسمبر 2018 کی ڈیڈ لائن دی گئی، 2019 میں 23 مارچ اور پھر 31 دسمبر کی ڈیڈلائنز دی گئیں۔ منصوبے کی تکمیل کے چھ سنہری خواب دکھانے والے شوکت یوسفزئی اب ایک اور ڈیڈ لائن دے بیٹھے ، لیکن کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی تاریخ نہیں دی۔ شوکت یوسفزئی نے ڈالرکا ریٹ بڑھنے پر بی آر ٹی منصوبے میں بچت کی نئی منطق بھی دے ڈالی۔ وزیراطلاعات کی اپنی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق نومبر 2018 میں منصوبے میں رد و بدل کے بعد لاگت 66.43 بلین منظور ہوئی۔ وزیر اطلاعات کے مطابق اب تک 85 فیصد فنڈز کے خرچ سے منصوبے کا 87 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ان کے اس دعوے کو درست مان لیا جائے تو صرف 13 فیصد کام کےلئے آئندہ مالی سال تک کا وقت کیوں؟ ۔