Saturday, April 20, 2024

بی آر ٹی سروس طویل مدت کیلئے بند ہونے کا خدشہ

بی آر ٹی سروس طویل مدت کیلئے بند ہونے کا خدشہ
September 21, 2020
 پشاور (92 نیوز) بی آر ٹی سروس طویل مدت کیلئے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع بی آر ٹی کے مطابق روزانہ ماہرین صرف ایک بس کو چیک کرکے کلیئرکرا رہے ہیں۔ کل 20 ماہرین بسوں کو چیک کر رہے ہیں، 8 چینی  باشندے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بیٹری فالٹ، سپارکنگ اور ائر کنڈیشنز کے تھرموسٹیٹ کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ بسیں جدید ہونے کے باعث مقامی ماہرین اسے سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم ہو سکی اور نہ ہی کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکا۔