Saturday, May 11, 2024

بی آئی ایس پی کرپشن ریفرنس، سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ سمیت ملزمان 17 ستمبر کو طلب

بی آئی ایس پی کرپشن ریفرنس، سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ سمیت ملزمان 17 ستمبر کو طلب
August 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) کرپشن ریفرنس کی سماعت کی ۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان کا 17ستمبرکو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی  احتساب عدالت میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خورد برد ریفرنس پر سماعت ہوئی ،  وکیل فرزانہ راجہ کی جانب سے کہاگیا کہ فرزانہ راجہ امریکا میں ہیں اور بیمار ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں ۔ عدالت نے  نے فرزانہ راجہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

 جج احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر تمان ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت  کردی ۔