Thursday, May 9, 2024

بی آئی ایس پی میں  فراڈ کرنیوالے 34افسران کی بیگمات طلب

بی آئی ایس پی میں  فراڈ کرنیوالے 34افسران کی بیگمات طلب
February 11, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) بی آئی ایس پی میں فراڈ کرنے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ، ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 34افسران کی بیگمات کو طلب کرلیا۔ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والی گریڈ 17 سے 20 کے افسران کی بیگمات کو طلب کیا گیا،ذرائع کے مطابق ایف آئی آئی نے اس سے قبل اسکینڈل میں ملوث افسران کو بھی طلب کرکے بیانات قلم بند کئے تھے۔