Sunday, May 12, 2024

بی آئی ایس پی خوردبرد ریفرنس، عدم حاضری پر 3 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری

بی آئی ایس پی خوردبرد ریفرنس، عدم حاضری پر 3 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بی آئی ایس پی میں میں کروڑوں کی خوردبرد ریفرنس میں عدم حاضری پر 3 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزمان سلیم خالد، سعیدہ بلوچ، شعیب خان کی عدم حاضری پرقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان نامزد ہیں۔ احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کر دی گئی ؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس کی کاپیاں آئندہ دو روز تک عدالت کو پہنچا دی جائیں گی۔ احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔ نیب ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی فرزانہ راجہ سمیت 18 ملزمان نامزد ہیں، فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 54 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔