Monday, September 16, 2024

بہو کیلئے سسرال کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے: والد عامرخان

بہو کیلئے سسرال کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے: والد عامرخان
February 4, 2017

لندن (ویب ڈیسک) باکسر عامرخان کے والد منیجرکے عہدے سے ہٹائے جانے پر سخت ناراض ہیں۔ کہتے ہیں کہ عہدے سے ہٹانے اور چچا کو کاروبار سے الگ کرنے کے فیصلے کے پیچھے فریال کا ہاتھ ہے، بہو کے لئے سسرال کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کر دیے۔

عامر خان کے ایک فیملی فرینڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان کے والد سجاد خان کا کہنا ہے کہ عامر خان اور ان کی بیٹی جب چاہیں ان کے گھر آسکتے ہیں لیکن بہو فریال کے ساتھ تعلقات کی بحالی ناممکن ہے۔ فیملی فرینڈ کا کہنا ہے کہ سجاد خان اور ان کے چچا کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ فریال کے عامرخان کو الٹی میٹم کے بعد کیا گیا۔

اب عامر خان کے منیجر کی ذمہ داری فریال سنبھالیں گی۔ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کئی ماہ سے امریکا میں مقیم ہیں۔