Saturday, April 20, 2024

بہن کہنے والوں نے طلاق کے بعد جاسوس ہونے کا الزام لگایا، ریہام خان

بہن کہنے والوں نے طلاق کے بعد جاسوس ہونے کا الزام لگایا، ریہام خان
November 30, 2015
  لاہور(92نیوز)ریہام خان نے کہا ہے کہ بہن کہنے والوں نے طلاق کے بعد جاسوس ہونے کا الزام لگایا  لوگوں کے منافقانہ رویئے سے دل آزاری ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر الزامات لگانا افسوسناک ہےدو دفعہ طلاق ہونا شرعی لحاظ سے درست نہیں اُس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اللہ کی مرضی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد محسوس ہوا کہ لوگ اُن سے بہت پیار کرتے ہیں  تو دوسری طرف لوگوں کے منافقانہ رویے سے بہت دل آزاری بھی ہوئی  پہلی طلاق کے بعد اُن کے پاس صرف تین سو روپے تھے  انہوں نے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کے بارے میں کئی اہم انکشافات کئے۔