Sunday, September 8, 2024

بہرے افراد کیلئے خوشخبری ، سائنسدانوں نے سگنلز کو الفاظ کی شکل میں ڈھالنے والے دستانے تیار کر لئے

بہرے افراد کیلئے خوشخبری ، سائنسدانوں نے سگنلز کو الفاظ کی شکل میں ڈھالنے والے دستانے تیار کر لئے
August 17, 2015
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک ایسا سمارٹ دستانہ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو سماعت سے محروم افراد کی زندگیوں کو ایک نیا موڑ دے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سائنسی دستانے سے موصول ہونے والے سگنلز کی مدد سے الفاظ کی شکل بنائی جا سکتی ہے۔ جرمن شہر ماگڈیبرگ اسٹینڈل یونیورسٹی برائے اپلائیڈ سائنسز کی پروفیسر سٹیفی ہوسلین نے اس نئی ایجاد بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس دستانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے سماعت سے محروم افراد سگنلز کو ڈی کوڈ کرتے ہوئے الفاظ کی شکل میں انہیں سمجھ سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دستانے کی بدولت بہرے افراد گفتگو کو آسانی سے سمجھ سکیں گے بالخصوص ایسے افراد کی گفتگو جو اشاروں کی زبان نہیں سمجھتے ہیں۔