Saturday, April 20, 2024

بہترین ون ڈے پلیئرز کا مقابلہ‘ وقار یونس نے وسیم اکرم‘ جے سوریا نے پونٹنگ کو ہرا دیا

بہترین ون ڈے پلیئرز کا مقابلہ‘ وقار یونس نے وسیم اکرم‘ جے سوریا نے پونٹنگ کو ہرا دیا
May 5, 2016
ملبورن (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ویب سائٹ پر دنیا کے بہترین ون ڈے پلیئرز کا دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ مقابلے میں عمران خان، انضمام الحق، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے شہرہ آفاق کھلاڑی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں وقار یونس نے آسٹریلیا کے مچل جانسن کو شکست دی جبکہ شعیب اختر نے بریٹ لی کو ہرایا۔ دوسرے مرحلے میں وقار اور شعیب آمنے سامنے آ گئے تو بورے والا ایکسپریس نے راولپنڈی ایکسپریس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تیسرے مرحلے میں وقار یونس کا سامنا دیرینہ ساتھی وسیم اکرم سے ہوا جہاں جیت پھر وقار یونس کا ہی مقدر بنی۔ اگلا مرحلہ کوارٹر فائنل ہے جہاں وقار یونس کا مقابلہ عمران خان اور کرٹلی ایمبروز میں سے کسی ایک سے متوقع ہے۔ اسی مقابلے میں سری لنکا کے جے سوریا نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو پچھاڑ دیا۔ اگلے مرحلے میں جے سوریا کا سامنا پاکستان کے انضمام الحق یا بھارت کے ویراٹ کوہلی میں سے کسی ایک کے ساتھ ہو سکتا ہے۔