Friday, April 26, 2024

بہترین جسمانی، ذہنی چستی سے ہی بہترین ردعمل ممکن ہے، آرمی چیف

بہترین جسمانی، ذہنی چستی سے ہی بہترین ردعمل ممکن ہے، آرمی چیف
March 4, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) تیسرے انٹرنیشنل  پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہترین جسمانی، ذہنی چستی سے ہی بہترین ردعمل ممکن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں  16 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی  ، آرمی چیف نے خصوصی طور پر تیسرے انٹرنیشنل  پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں  مقابلوں میں شرکت پر غیرملکی شرکاء کا شکریہ ادا کیا  ، مقابلوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا ، مقابلے قومی انسداد دہشتگردی مرکز میں تین ر وز تک جاری رہے ، پاک فوج کی 7 ٹیموں  اور پاک فضائیہ نے مقابلوں میں حصہ  لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کے دوران محدود وقت میں مختلف مہارتوں کی جانچ کی گئی ، مقابلوں میں  62 گھنٹوں میں  25 فیلڈ ایونٹس منعقد کئے گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک ہرجوان کا طرہ امتیاز ہے ، ایسے تجربات کے تبادلے سے لڑاکا مہارتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی ، انفرادی طور پر بہترین جسمانی اور ذہنی چستی سے ہی بہترین رد عمل ممکن ہے ۔ منگلا ، گوجرانوالہ کور کمانڈرز ، غیر ملکی دفاعی اتازی ، اعلیٰ فوجی حکام اختتامی تقریب کا حصہ تھے ۔