Friday, May 10, 2024

بہتر ہوتا افغان سفیر واپس نہ جاتے، معاملے کی تحقیقات کا حصہ بنتے، شیخ رشید

بہتر ہوتا افغان سفیر واپس نہ جاتے، معاملے کی تحقیقات کا حصہ بنتے، شیخ رشید
July 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ بہتر ہوتا افغان سفیر واپس نہ جاتے، خواہش تھی افغان سفیر معاملے کی تحقیقات کا حصہ بنتے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا، کسی ٹیکسی میں کوئی آدمی نہیں بیٹھا، ہماری تحقیقات اور سفیر کی بیٹی کے بیان میں بہت فرق ہے۔ افغانستان کی قوم جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے۔ اُنہوں نے کہا، اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، یہی توقع افغانستان سے کرتے ہیں۔

شیخ رشید بولے، عالمی طاقتیں پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند ہوتا نہیں دیکھ سکتیں، دونوں ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ داسو معاملے میں بھی عالمی سازش ہے، تحقیقات مکمل کرلی، چین ہم سے مطمئن ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ، آزاد کشمیر میں ہر جگہ ہم بلے کی مہم پر ہیں، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، پورا کرلیں، جس ملک کو یہ ڈیفالٹ کرنا چاہتے تھے وہ بحرانوں سے نکل رہا ہے۔ 25جولائی کو بلے کی حکومت بنے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ہمارے خلاف ہائبرڈ وار تیز کی جا سکتی ہے، پاکستان اسرائیل اور انڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔