Saturday, April 27, 2024

بہت کر لیا،اب آپ کی باری ہے ، شہریارآفریدی کا ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر ردعمل

بہت کر لیا،اب آپ کی باری ہے ، شہریارآفریدی کا ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر ردعمل
November 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر وزیرمملکت براے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کی سب سے بڑی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ۔ ہم نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ بہت کرلیا ، اب آپ کی باری ہے۔ وزیرمملکت براے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا یہ نیا پاکستان ہے اب ڈو مور نہیں چلے گا۔ پاکستان بہت کچھ کر چکا ہے ۔ ملک میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم اپنے بھائیوں اور بیٹوں کو پروموٹ کرتا تھا ۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ شہریار آفریدی بولے اقتدار میں بیٹھے لوگ ذاتی مفادات کو ترجیح دیں تو عوام کی زندگی میں شدید اضطراب ہوتا ہے ۔ کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ مذہب و مسلک کے نام پر ریاست کے اندر ریاست بنائے ۔ انہوں نے کہا امریکہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈور مور کی کہانی اب پرانی ہو چکی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا تمام پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پر ہے ۔ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کریں گے۔ دوسری طرف شیریں مزاری نے ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا امریکی صدر کا بیان ان کیلئے سبق ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے میں لگے رہے۔