Friday, May 17, 2024

بہت سے سیاسی گدھ  کراچی کے شہری علاقوں میں منڈلارہے ہیں: فاروق ستار

بہت سے سیاسی گدھ  کراچی کے شہری علاقوں میں منڈلارہے ہیں: فاروق ستار
March 25, 2017
کراچی (92نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ22 اگست کو  فیصلہ کر چکے لیکن مقتدر  اور فیصلہ ساز حلقے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر پائے، ہمیں سیاسی  اسپیس دی جائے ۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ متحدہ کے بانی  کی مودی سے مدد مانگنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ بہت سےسیاسی گدھ کراچی کےشہری علاقوں میں منڈلارہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں سی پی این ای کی  تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں فارو ق ستار نے کہا کہ الیکشن سے بہت پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ الیکشن میں جائیں گے یا نہیں،بہت سے سیاسی گدھ  کراچی کے شہری علاقوں میں منڈلارہے ہیں۔ فاروق  ستار نے کہا کہ کوٹہ سسٹم ،روزگارمیں ناانصافی،مقامی حکومتوں کواختیارات نہ ملنے پرعدالت جارہے ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ صوبائی حکومت چینی کمپنیوں سے کچرا اٹھانے کا کام لے رہی ہے ان سے سی پیک جیسےبڑے منصوبے پر کام کرنا چاہیے۔ دوسری طرف نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا ہے کہ بغاوت کیسزمیں ضمانت کب کرانی ہے انہیں اس کااستحقاق حاصل ہے،کراچی کےلئےاختیارات اورمردم شماری میں دھاندلی کیخلاف سٹرکوں پربھی آسکتےہیں ۔ حیدر عباس رضوی ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں وہ  جلد پاکستان آئیں گے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  نے اور کیا کہا آپ کو دکھاتے ہیں