Saturday, April 20, 2024

بہت سی قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں ، شاہ محمود قریشی

بہت سی قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں ، شاہ محمود قریشی
March 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن کی جانب پہلا قدم آسان راستہ نہیں تھا ، امریکا طالبان معاہدے میں بہت سی رکاوٹیں حائل رہیں ، آج بھی بہت سی قوتیں افغانستان میں امن نہیں چاہتیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   افغانستان میں بھارت کا سکیورٹی کردار نہیں دیکھنا چاہتے ، یقیناً دہائیوں سےجنگ و جدل سے دوچار افغانستان میں امن کا قیام کوئی آسان کام نہیں،اس لیے فریقین کو دانشمندی کےساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں  نے افغان امن معاہدے پر عملدرآمد کو کٹھن قرار دے دیا۔سینیٹ کو معاہدے پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی دو طرفہ ہو گی۔