Wednesday, May 8, 2024

بہت جلد موٹر وے پر بھی ہیوی بائیکس کی انٹری ہو جائے گی

بہت جلد موٹر وے پر بھی ہیوی بائیکس کی انٹری ہو جائے گی
December 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بہت جلد موٹر وے پر بھی ہیوی بائیکس کی انٹری ہو جائے گی۔ مستقل طور پر ہیوی بائیکس چلانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پولیس نے ایک دن کیلئے موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کی اجازت دی ۔ نیشنل ہائی وے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ پندرہ دسمبر کو پہلی بار موٹر ویز پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت دی گئی ۔ تاہم اس عمل کے مستقل آغاز کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دے دیا جائے گا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ موٹر وے پر 600 سی سی ہیوی بائیکس چل سکیں گی۔ حد رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ ون ویلِنگ اور ریس لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی غروب آفتاب کے بعد ہیوی بائیک چلانے کی اجازت ہو گی۔ موٹر وے پر ڈبل سواری کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔