Thursday, April 25, 2024

بہاولپور: بیمارماں اور بلڈکینسر میں مبتلا چاربچے علاج کیلئے مسیحا کے منتظر

بہاولپور: بیمارماں اور بلڈکینسر میں مبتلا چاربچے علاج کیلئے مسیحا کے منتظر
January 7, 2017

بہاولپور (92نیوز) بہاولپور میں ہیپاٹائٹس بی جیسی خطرناک بیماری کا شکار ایک ماں کے چار بچے بلڈکینسر میں مبتلا ہیں۔ غریب خاندان کا پیٹ پالنے والے باپ کے لیے بچوں اور بیوی کا علاج کروانا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقہ چنی گوٹھ کے ایک محنت کش کے چار بچے بلڈ کینسر اور بیوی ہیپاٹائٹس بی جیسی موذی مرض میں مبتلا کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

غربت کے ہاتھوں مجبور والد اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے محنت مزدوری کرتا ہے اور اب بیوی بچوں کے لیے مہنگا علاج اس کے لیے انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ بیماری بیوی اور بچوں کے علاج کے لیے گھر کا تمام سامان اورجمع پونجی بھی خرچ ہوچکی ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے علاج جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے ان کی مدد کی جائے۔