Sunday, May 12, 2024

بہاولپور کے کرافٹ بازار میں آرٹ نمائش کا انعقاد

بہاولپور کے کرافٹ بازار میں آرٹ نمائش کا انعقاد
February 21, 2019
 بہاولپور (92 نیوز) پینسل اور رنگوں کو ہنرمندوں کے ہاتھ لگ جائیں تو کینوس پر جیسے زندگی کے آثار نظر آنے لگتے ہیں۔ کچھ اسی طرح کی تصویر کشی بہاولپور کے کرافٹ بازار میں لگنے والی آرٹ نمائش میں ہے۔ صحرائی زندگی کی حقیقتوں کو خوبصورتی سے سجائے یہ فن پارے موجود ہیں بہاولپور کے کرافٹ بازار میں، جہاں مصوروں نے علاقائی ثقافت کے سارے رنگ نہایت دلکشی سے کینوس پر بکھیر دئیے ہیں۔ نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں بہاولپور کے مصوروں نے اپنی تخلیقات میں قوس قضا کے ایسے رنگ بھرے کہ ان میں بولتی تصویروں کا گماں ہونے لگا۔ نمائش میں پرانے اور نئے فنکاروں کے کام کو ایک جگہ اکھٹے کرنے کا مقصد انکی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں میں فن مصوری کی اہمیت کو بھی اجاگر ہے۔