Thursday, March 28, 2024

بہاولپور کے حافظِ قرآن نوجوان کا خوبصورت انداز میں کلمہ توحید سے اظہارِعقیدت

بہاولپور کے حافظِ قرآن نوجوان کا خوبصورت انداز میں کلمہ توحید سے اظہارِعقیدت
October 25, 2020
بہاولپور (92 نیوز) بہاولپورکے ایک حافظِ قران نوجوان نے پینسلوں کے رنگوں کو بکھیر کر لاکھوں کی تعداد میں کلمہ توحید افضل ذکر لا الہ الااللہ  خوبصورتی سے لکھا ہے۔ یہ ہے بہاولپور کا نوجوان حافظِ قران حافظ عزیز اکبر جس نے دنیا فانی سے تو اتنا لگاؤ نہ رکھا بلکہ ذکر لاالہ الااللہ سے محبت کی اور رنگین پنسلوں سے افضل ذکر کو اتنی باریکی اورخوبصورتی سے لکھا کہ سب کوحیران کردیا۔ دیکھنے میں تو سینریز ہیں جس میں ٫ شجر ٫پھول پتے، دریا اور کشتی بظاہر ہیں لیکن ہر لکیر کلمات کی  تحریر ہے نوجوان حافظ کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی کلمہ توحید سے پیار ہے۔ حافظ عزیز اکبر خوبصورت رنگین دھاگوں سے کپڑوں پر بھی کلمہ طیبہ کی لکھائی کشیدہ کاری سے کرتا ہے کائنات میں سب سے عظیم کلمہ، کلمہ توحید ہے جو دین اسلام کی بنیاد اور ایمان کا رکن ہے۔ مصیبتوں سے نجات دلانے اور اللہ کی رحمت پانے کا سبب بھی لا الہ الااللہ ہی ہے۔