Saturday, April 20, 2024

بہاولپور ، کروڑوں کےاثاثے بنانے والے نائب قاصد کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری

بہاولپور ، کروڑوں کےاثاثے بنانے والے نائب قاصد کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری
March 7, 2019
بہاولپور (92 نیوز)بہاولپور میں نائب قاصد نے کرپشن کی انتہا کردی، بیس برس کی ملازمت میں کروڑوں روپے کا مالک بن گیا،اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ کرپشن کے پیسوں پر عیاشی لے ڈوبی،  کروڑ پتی نائب قاصد اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگیا،ملزم بیس سال میں 160 ملین ( 16 کروڑ ) سے زائد اثاثوں کا مالک نکلا۔ بہاولپور کے علاقے فورٹ عباس میں رجسٹری برانچ کے نائب قاصد ریاض نے 20 برس میں کروڑوں کے اثاثے بنا لیے،پہلے اسکیل کا ملازم گزشتہ بیس برس سے رجسٹری برانچ میں جونیئر کلرک کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق نائب قاصد ریاض  کی ملازمت سے قبل کوئی جائیداد نہیں تھی،ملزم پر 13 لاکھ روپے سے زائد رشوت وصول کرنے کا بھی الزام ہےاور وہ اینٹی کرپشن اور نیب سے بچنے کےلیے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کرر ہا تھا۔