Friday, April 26, 2024

بہاولپور کا بغداد ریلوے اسٹیشن ماضی کے شور کی داستان سناتے سناتے خاموش ہو گیا

بہاولپور کا بغداد ریلوے اسٹیشن ماضی کے شور کی داستان سناتے سناتے خاموش ہو گیا
November 19, 2018
بہاولپور (92 نیوز) پاک و ہند کی قدیم ریلوے لائن پر قائم بہاولپور کا بغداد ریلوے اسٹیشن ماضی کے شور کی داستان سناتے سناتے اب تو خاموش ہو گیا ہے۔ دن ہو رات ہو ریلوے انجن کی آوازوں سے اپنی پہچان بننے والا یہ ریلوے اسٹیشن آخری سانسیں لے رہا ہے۔ نہ ہی قلیوں کی صدائیں، نہ ہی فراٹے بھرتی ٹرینوں کا شور۔ وقت کے پلیٹ فارم پر کھڑے کھڑے فراموش ہوتا یہ ہے۔ بہاولپور کا قدیم بغداد ریلوے اسٹیشن، سگنل، کانٹے بدلنے کا سسٹم تو موجود مگر عملے کے صرف دو ہی ارکان ڈیوٹی پر معمور، اب تو شہری بھی پٹڑی کنارے بیٹھے ریلوے لائن کو اداس آنکھوں سے تکتے ہی رہ جاتے ہیں۔ سمہ سٹہ جنکشن سے بہاول نگر، امروکہ آنے جانے کے لیے ٹرینوں کی واحد گزرگاہ پر بغداد ریلوے اسٹیشن 1835 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اب تو خاموش پٹریاں صرف ماضی میں ٹرینوں کی گزرگاہ کا پتہ دیتی ہیں۔ 2011 میں لاکھوں شہریوں کو سفر کی سہولت دینے والے اس قدیم ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہی کر دی گئی۔ تجارت اور سفری سہولیات کے لئے تعمیر کیا گیا بغداد ریلوے اسٹیشن اب تو شکستہ حال دریچے اور دراڑوں بھری دیواروں کے باعث بھوت بنگلہ کا منظر ہی پیش کرتا ہے۔