Tuesday, April 30, 2024

بہاولپور چڑیا گھر میں 7 ہرنوں کی اچانک ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

بہاولپور چڑیا گھر میں  7 ہرنوں کی اچانک ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
December 28, 2020

لاہور (92 نیوز) بہاولپور چڑیا گھر میں 7 ہرنوں کی اچانک ہلاکت کیسے ہوئی؟ حکومت پنجاب نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی نے بہاول پور پہنچ کر تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

حکومت پنجاب کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں  ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر شفقت علی، لاہور کے ہی ویٹرنری ڈاکٹر رضوان اور معظم شامل ہیں ۔ 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بہاولپور چڑیا گھر پہنچ کر ہرنوں کے جنگلوں اور خوراک کا معائنہ کیا۔

بعدازاں وائلڈ لائف افسران اور چڑیاگھر کے افیسر اور عملہ سے بھی معلومات حاصل کیں ، قیمتی ہرنوں کی ہلاکت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے اپنے خدشات کا اظہار بھی کردیا۔
تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک دے دیا گیا کہ محرکات اور ثبوت تلاش کرکے جلد از جلد تمام حقائق سامنے لائے، تاکہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔