Friday, March 29, 2024

بہاولپور میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دی گئیں

بہاولپور میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دی گئیں
March 31, 2020

بہاولپور  ( 92 نیوز) بہاولپور   میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کے نفاذ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ، جنوبی پنجاب کی بڑی مویشی منڈی میں ہزاروں مویشیوں کی خریدو فروخت جاری رہی ، مویشی منڈی میں تمام تر احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

بہاولپور   کی انتظامیہ نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال دی گئی ، لاک ڈاون جاری کے باوجود  جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ۔

انتظامیہ کی طرف سے  حفاظتی انتظامات تک نہیں کیے گئے اور نہ ہی نگرانی کے لیے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ،بنا کسی احتیاطی تدابیر   کے منڈی میں مویشیوں کی خریدو فروخت کا سلسلہ جاری  ہے ۔

مویشی منڈی میں سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہزاروں افارد شریک ہیں جنہوں نے کسی قسم کے  ماسک کا استعمال نہیں کیا نا ہی حفاظتی فاصلے کو مدنظر رکھا ہے ۔

مویشی منڈی میں ہزاروں افراد کا مجمع کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے میں مدد گار ثابت ہو گا، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مویشی منڈی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کرے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔