Wednesday, April 24, 2024

بہاولپور میں سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے والا گرفتار

بہاولپور میں سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے والا گرفتار
July 20, 2021

بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور میں سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چرانے والا گرفتار ہو گیا۔

تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نعمان کہروڑ پکا کا رہائشی ہے اور اس وقت بہاولپور میں رہائش پزیر ہے ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔