Friday, April 26, 2024

بہاولپور میں دو روزہ سرائیکی امن میلہ شر وع

بہاولپور میں دو روزہ سرائیکی امن میلہ شر وع
March 10, 2015
بہاولپور(ویب ڈیسک)سرائیکی ادب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بہاول پور میں دوروزہ سرائیکی امن فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ۔ فیسٹیول کے پہلے دن کو سرائیکی اجرک دن کے حوالے سے منایا گیا ۔ امن کے فروغ اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے بہاول پور آرٹ کونسل اور جھوک سرائیکی کے زیر اہتمام دوروزہ امن فیسٹیول کا  افتتاح معروف سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی خطہ ادب و ثقافت کے حوالے سے  الگ شناخت رکھتا ہے ۔ پانچ ہزار سال پرانی سرائیکی تہذیب  تاریخی اہمیت کی حامل ہے جس سے اقوام عالم کی بہت سی قوموں نے اپنے آپ کو منوانے کے لئے بہت کچھ سیکھا۔ امن فیسٹیول میں خطہ کے نامور سرائیکی فنکاروں ،ادیبوں،شاعروں، ہنر مندوں اور دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کی فوٹو گیلری بھی لگائی گئی ہے جبکہ نامورسرائیکی ادیبوں کی نادر ونایاب کتب بھی نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں فیسٹول کے پہلے روز شہرت یافتہ الغوزہ نواز غلام فرید کنیرہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس پر نوجوانوں نے   خوشی کا اظہار کیا