Wednesday, April 24, 2024

بہاولپور ،مری: ٹریفک حادثات میں 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے  

بہاولپور ،مری: ٹریفک حادثات میں 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے  
December 25, 2015
بہاولپور، مری(92نیوز)مری میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے جانے والی فیملی گہری کھائی کی نذر ہو گئی  تین خواتین اور ایک بچی موقع پر دم توڑ گئے  ادھر بہاولپور احمد پور شرقیہ روڈ پر مسافر بس کو حادثہ پیش آیا خاتون سمیت چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کےمطابق  چھٹی کے موقع پر ٹریفک حادثات میں شہریوں کی جان چلی گئی مری میں تفریح موت کا پیغام لائی ایک گاڑی مری کے راستے میں پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری  تین خواتین اور ایک بچی زندگی سے محروم ہو گئے۔ دوسرا حادثہ بہاولپور احمد پور شرقیہ میں پیش آیا  جہاں بدقسمت مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی  خاتون سمیت چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو بہاولپور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے  بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔