Tuesday, April 16, 2024

بہاولپور : سول ہسپتال میں ایک اور حوا کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا

بہاولپور : سول ہسپتال میں ایک اور حوا کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا
September 6, 2016
بہاولپور(92نیوز) سول ہسپتال میں ایک اور حوا کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشا نہ بنا دیا گیا، تینو ں ملزمان ہسپتال کے سرکاری ملا ز م نکلے۔ تفصیلات کےمطابق سول ہسپتال میں ایک اور حوا کی بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ریپ کرنے والے تینوں سرکاری ملازم نکلےہیں ۔15سالہ حافظ القران شبا نہ بی بی اپنی ماں کا آ پر یشن کرا نے آئی ہوئی تھی کہ سرکاری ملازموں نے اسے ریپ کا نشانہ بنا ڈالا،جبکہ متاثرہ لڑکی تاحال میڈیکل بھی نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کےمطابق متا ثر ین پر صلح کے لیے دباو ڈالا جارہے جبکہ ملزمان کو انتظامیہ نے فرار کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہےکہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔