Friday, May 17, 2024

بہاولپور ، دراوڑی توپ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

بہاولپور ، دراوڑی توپ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
January 31, 2019
بہاولپور ( 92 نیوز) قلعہ دراوڑکے مقام پرقائم  ریاست بہاولپورکے دفاع کومضبوط کرنے کے لئے دراوڑی توپ آج بھی شہرکےوسط میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ آج سے تقریبا دو سو سال پہلے رحیم یار خان کے اسلحہ ساز کارخانے میں تیار کی جانے والی دراوڑی توپ آج بھی بہاولپور کے شہریوں کی توجہ کا مرکز  ہے،اس توپ نے ریاست بہاولپور کے دفاع کو صدیوں تک ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔ بدلتے حالات کے ساتھ دونوں توپوں میں سے ایک کو اصل حالت میں بحال کرنے کے بعد گزشتہ سال بہاولپور شہر کے وسط میں نصب کردیاگیا، لیکن دوسری توپ آج بھی قلعہ دراوڑ میں توجہ کی منتظر ہے۔ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قلعہ دراوڑ سے دوسری توپ کو بھی شہر میں نصب کیا جائے تاکہ تاریخ کے اس قیمتی ورثہ کو نئی نسل کے لیے محفوظ رکھا جاسکے۔