Friday, April 26, 2024

بہاولپور ، جامع مسجد الصادق توجہ کی منتظر

بہاولپور ، جامع مسجد الصادق توجہ کی منتظر
March 12, 2019
بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور میں نوابوں کے دور میں بنائی گئی جامع مسجد الصادق خستہ حالی کا شکار ہے اور محکمہ اوقاف کے ارباب اختیار کی توجہ کی منتظر ہے۔ بہاولپور شہر کے وسط میں واقع مسجد الصادق نواب آف بہاول پور نے 1860 میں تعمیر کرائی تھی ، مسجد کی دیواروں  اور میناروں میں سفید سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا تھا جو دیکھنے میں اپنی مثال آپ تھا۔ پچاس سے ساٹھ ہزار نمازیوں کے لئے بنائی گئی اس مسجد میں تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں اور ریاست بہاول پور کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے پر یہ مسجد محکمہ اوقاف کے حوالے کی گئی تھی ، جو اب ارباب اختیار کی عدم توجہ کے باعث سیاحوں کی پہنچ سے بھی دور ہو گئی ہے۔ قدیم دور کی یہ نادر مسجد کی مرمت نہ ہونے کے باعث سنگ مرمر بھی جگہ جگہ سے اکھڑ ہوچکا ہے جب کہ اب نمازیں کے لیےبھی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ مسجد الصادق بہاولپور ریاست کے نوابوں کی نشانیوں میں سے ایک ہے،،ایسی عمارتوں کی تزئین و آرائش وقت کے ساتھ ہونی چاہیے۔