Friday, April 19, 2024

بہاولپور: اوچ شریف کا نوجوان پولیس حراست کے دوران ہلاک، اعظم پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، ورثا کا الزام، ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، پولیس

بہاولپور: اوچ شریف کا نوجوان پولیس حراست کے دوران ہلاک، اعظم پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، ورثا کا الزام، ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، پولیس
May 10, 2015
بہاولپور (نائنٹی ٹو نیوز) بہاولپور میں پولیس کی تحویل میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد ورثا نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان کو پولیس نے تشدد کر کے مارا۔ اوچ شریف سے تعلق رکھنے والے نوجوان اعظم کو اس کے ساتھی عارف کے ہمراہ تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا جو کہ پولیس کی تحویل میں ہی ہلاک ہو گیا۔ دوسری طرف مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کو پولیس نے بدترین تشدد کر کے ہلاک کیا ہے جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق اعظم کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔