Wednesday, April 24, 2024

بہاولنگر: ٹریفک حادثے میں قومی ایتھیلیٹ نادیہ نذیراپنے 5 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق

بہاولنگر: ٹریفک حادثے میں قومی ایتھیلیٹ نادیہ نذیراپنے 5 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق
March 18, 2017
بہاولنگر(92نیوز)بہاولنگرمیں ٹریفک حادثےکےنتیجے میں قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیراپنے 5 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کےمطابق نادیہ نذیراپنےشوہراوربیٹےکےساتھ شادی میں شرکت کے بعدبہاولنگرسےساہیوال جارہی تھیں کہ چشتیاں روڈ پرکارکی ٹریکٹرٹرالی سےٹکر ہوگئی ۔حادثے میں نادیہ اور ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ساہیوال سےتعلق رکھنے والی نادیہ نذیر 2002 سے پاکستان واپڈا سے منسلک تھیں۔ 2007ء میں کراچی میں قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نادیہ نذیر نے دس رکاوٹیں ایک منٹ ایک سیکنڈ میں عبور کر کے نیشنل ریکارڈ قائم کیا، جسے سال 2008ء میں انہوں نے خود ہی توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔ 2011ء میں نادیہ کی شادی ہوئی، شادی کے بعد 2013ء میں انہوں نےقومی سطح پر ہونےوالے مقابلوں میں شرکت کی، جہاں 100 میٹرریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورفٹبال میں بیسٹ گولر قرارپائیں۔ نادیہ کو4 مرتبہ قومی چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نےبین الاقوامی چار سو میٹر دوڑمیں 5 دفعہ کانسی کا میڈل بھی جیتا۔