Thursday, April 25, 2024

بہاولنگر میں شوہر نے حاملہ بیوی ، سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا

بہاولنگر میں شوہر نے حاملہ بیوی ، سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا
November 21, 2019
بہاولنگر ( 92 نیوز) بہاولنگر میں ظالم شوہر نے معمولی جھگڑے پر حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا ، لاشیں گھر میں ہی دفنا دیں ، خونی واردات کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،،مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ بہاولنگر  میں سفاک شخص نے معمولی جھگڑے پر  حاملہ بیوی اور سوتیلے بیٹے کو قتل کرکے گھر میں دفن کردیا ، پانچ روز بعد واردات کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ واقعہ بہاولنگر کے نواحی علاقہ دینن مہاراں میں پیش آیا ، جہاں سفاک شوہر محمد علی نے  بیوی نجمہ بی بی اور سوتیلے بیٹے سہیل اکرم  کو قتل کر کے گھر کے صحن میں ہی دفن کر دیا۔ پانچ روز بعد واردات کا انکشاف ہونے پر ڈونگہ بونگہ پولیس نے  ملزم کو گرفتار کرلیا ، مقتولین کی لاشیں نکال  کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نجمہ بی بی اور محمد علی کے درمیان  کئی روز سے تنازع چل رہا تھا ، نجمہ بی بی کی دوسری شادی محمد علی سے دس سال قبل ہوئی تھی۔