Friday, May 17, 2024

بہار،آرایس ایس غنڈوں کا مسلمان پر بہیمانہ تشدد ، مسجد کی بے حرمتی

بہار،آرایس ایس غنڈوں کا مسلمان پر بہیمانہ تشدد ، مسجد کی بے حرمتی
October 11, 2019
بہار (92 نیوز) بھارتی ریاست بہار میں آرایس ایس کے غنڈوں نے مورتی کی مبینہ طور پر بے حرمتی کا الزام لگا کر نہ صرف مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد کیا، مسجد کی بے حرمتی بھی کر ڈالی، بہار کے مسلمانوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے تحفظ کی اپیل کردی۔ ہندو انتہا پسند اسلام دشمنی میں حیوانیت پر اتر آئے، بھارت میں مسلمانوں کا جینا محال کر دیا، آرایس ایس کے سینکڑوں غنڈے پتھر برساتے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے اور مبینہ طور پرپاک کلام کی بے حرمتی بھی کی۔ غنڈوں نے مسلمانوں کی آبادی کو گھیرے میں لے کر ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ آر ایس ایس کے حملے کے بعد علاقے کی صورتحال کافی کشیدہ ہے اور مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد بنگال کے لاکھوں مسلمانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، امیت شاہ نے مسلمانوں کو گھس بیٹھیے قرار دیتے ہوئے کہا انہیں ہندوئوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے شہریوں کے بعد شہریت ملے گی اور وہ بھی متنازع قانون این آر سی کے تحت ہوگی۔