Monday, May 6, 2024

بہار آئی، چیری بلوسمز کا تہوار جاری، منفرد نظارہ دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ پڑی

بہار آئی، چیری بلوسمز کا تہوار جاری، منفرد نظارہ دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ پڑی
April 12, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں موسم  بہار کا خاص تہوار نیشنل چیری بلوسمز فیسٹیول پوری آب وتاب کے ساتھ جاری ہے۔ پھولوں کے اس حسین نظارے کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد نے واشنگٹن کا رخ کر لیا ہے۔ واشنگٹن کی تائیدل بیسن جھیل کے کنارے لگے چیری کے درختوں پر پھول پوری طرح کھل چکے ہیں۔ قدرت کے اس حسین نظارے کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے تائیدل بیسن کا رخ کر لیا ہے۔ سیاحوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ ملکر چیری کے پھولوں کے خوبصورت نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں عکسبند کیا۔ تائیدل بیسن آنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا منفرد نظارہ اس سے پہلے کہیں اور نہیں دیکھا۔ ہر سال لاکھوں سیاح دنیا بھر سے چیری بلوسمز فیسٹیول کو دیکھنے دنیا بھر سے واشنگٹن آتے ہیں۔ انیس سو بارہ میں جاپان نے امریکا کو تین ہزارچیری کے درخت تحفے میں دئیے تھے جس کے بعد ہر سال امریکا موسم بہار میں چیری بلوسمز کا تہوار مناتا ہے۔